Saturday, May 11, 2024

گورنر چودھری سرور اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات، اپوزیشن سرگرمیاں زیرغور آئیں

گورنر چودھری سرور اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات، اپوزیشن سرگرمیاں زیرغور آئیں
January 4, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب اور اسپیکر کے درمیان گورنرہاؤس لاہورمیں ملاقات ہوئی، چودھری محمد سرور بولے گرما گرمی جمہوریت کا حصہ ہے۔ چودھری پرویزالہٰی نے پی ٹی آئی حکومت کے پانچ سال پورے کا دعویٰ کیا۔

گورنر پنجاب اور اسپیکر کے درمیان رسمی اورغیر رسمی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد چودھری پرویز الہٰی نے پہلی بار حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ بولے وزیراعظم عمران خان گھر آگئے تو شکوے ختم ہوگئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، بات چیت اور تمام معاملات اسی کے دوران ہوں گے۔

گورنرپنجاب بولے کوئی دمادم مست قلندر نہیں، جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہیں، مزید کہا اپوزیشن جلسے نہیں کرے گی تو زندہ کیسے رہے گی، وہ سینٹ اور ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہے۔

اس سے پہلے رسمی ملاقات میں سیاسی اُمور، اپوزیشن کی سرگرمیوں اور اتحاد کے معاملات کو مشاورت سے آگے بڑھانے پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دونوں اتحادیوں نے ملکی مسائل کے حل کے لئے اجتماعی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔