Monday, May 13, 2024

گورنر پنجاب،وزیر اعلیٰ اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں ، ترجمان پنجاب حکومت

گورنر پنجاب،وزیر اعلیٰ اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں ، ترجمان پنجاب حکومت
January 23, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گورنر پنجاب ،و زیر اعلیٰ ، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں  ایک پیج پر ہیں ، تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ  پنجاب میں تحریک انصاف کے  ارکان  اسمبلی نے کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایا، فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں بے بنیاد اور حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہیں ، تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ارکان  اسمبلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور آئین کے تحت اپنے اختیارات استعمال کر رہے ہیں،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی آئین کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے تحت فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پنجاب حکومت کے سٹیک ہولڈرز کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ  اختلاف کی افواہیں پھیلانے والے عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر روکنے کی سازش کر رہے ہیں ، صوبہ پنجاب کی قیادت کا تحریک انصاف یا اتحادی جماعت کے کسی رہنما یا سپیکر پنجاب اسمبلی یا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا اختلاف نہ ہے اور نہ ہی ہوگا ، :پنجاب کی سیاسی قیادت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔