Thursday, March 28, 2024

گورنر پنجاب کا کورونا کی وجہ سے بےروزگار ہونے والوں کو ماہانہ راشن دینے کا اعلان

گورنر پنجاب کا کورونا کی وجہ سے بےروزگار ہونے والوں کو ماہانہ راشن دینے کا اعلان
March 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کورونا کی وجہ سے بےروزگار ہونے والوں کو ماہانہ راشن دینے کا اعلان کر دیا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا مختلف شعبوں سے بے روزگار ہونیوالوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ۔ مخیر حضرات کیساتھ ملکر متاثرین کو ماہانہ راشن پیکیج دیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا راشن پیکیج میں 20 کلو آٹا، 10 کلو چاول، 20 لٹر دودھ ،10 کلو چینی بھی ملے گی ۔ 5 کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے اور دو درجن صابن بھی راشن پیکیج میں ملیں گے۔ انہوں نے کہا جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے ہم غریب افراد کی مدد جاری رکھیں گے۔ کورونا کے شکار افراد کے اہل خانہ کو بھی ماہانہ بنیادوں پر راشن پیکیج ملے گا۔ لاہور ہی نہیں باقی شہروں میں بھی فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر بے روزگاروں کو ماہانہ راشن دیں گے۔