Thursday, March 28, 2024

گورنر پنجاب کا بلاول کو سندھ کی کارکردگی بہتر بنانے کا مشورہ

گورنر پنجاب کا بلاول کو سندھ کی کارکردگی بہتر بنانے کا مشورہ
March 8, 2020
لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو مشورہ دے ڈالا ، کہا کہ  بلاول پہلے سندھ حکومت کی کار کردگی بہتر بنائیں ،  پنجاب نعروں سے نہیں کارکردگی سے فتح ہوگا ،  ہم نے کے پی کے میں کارکردگی دکھائی تو پنجاب کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا ۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں انہیں وطن واپس  آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ، مولانا فضل الرحمن انتظار کریں ہم جانے والے نہیں ، جمہوریت میں صبر ضروری ہے بے شک حکومتی مدت آئین میں ترمیم کرکے تین یا چار سال کرلیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ  مسلم لیگ ن نے مدت پوری کی ، پیپلز پارٹی نے بھی دور حکومت مکمل کیا ،ہم بھی کریں گے، مولانا فضل الرحمن کو مشورہ ہے کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے مارچ کی نہیں ، برے دن گزر گئے اب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، دو سال کے لیے جی ایس پی پلس مل گیا  جبکہ کشمیر کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد بھی جلد منظور ہوُگی۔