Friday, April 26, 2024

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ
November 22, 2018
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وکیشنل انسٹیٹیوٹ میں قیدیوں کو سکھائے جانے والے ہنر کا جائزہ  لیا اور  جرمانہ ادا نہ کر پانے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد رہائی کا حکم بھی دیا۔ سنٹرل جیل فیصل آباد کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور کوٹ لکھپت جیل لاہور پہنچے جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ گورنر پنجاب کی جانب سے  خواتین جیل میں دی جانے والے سہولیات کا جائرہ  لیاگیا اور جیل میں دیے جانے والے کھانے کو خود کھا کر میعار کو چیک کیا۔ گورنر پنجاب نے سزا مکمل ہونے کے باجود جرمانہ ادا نہ کرنے والے 32 قیدیوں کا 12 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہائی کا حکم بھی دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سزا پانے والے قیدی اب باہر جا کر مفید شہری بن کر دکھائیں۔ معاشرہ بھی انہیں بہتر شہری بننے میں مدد کرے۔ جیل میں بہترین انتظامات ہیں کھانے پینے کے لیے بھی اچھا دیا جاتا ہے۔ دورے کے دوران گورنر نے اپنی جانب سے خواتین مرد اور بچوں میں تحائف اور کپڑے تقسیم کیے۔