Friday, April 26, 2024

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ق لیگ سے اختلافات کی تردید

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ق لیگ سے اختلافات کی تردید
November 11, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ق لیگ سے اختلافات کی تردید کر دی اور کہا ق لیگ اتحادی جماعت ہے، گلے شکوے بھی ہمیں ہی سننا ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے اختیارات سے متعلق ابہام دور کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایک ہی چیف منسٹر ہے اور وہی پاور سنٹر ہے۔ چودھری محمد سرور نے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام جاری ہے، بیالیس جیلوں میں تمام سہولیات مہیا کریں گے۔ سابق وزراء بھی جیل میں آئیں گے تو سہولیات سے مستفید ہونگے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سینٹرل جیل فیصل آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، کلینک لیب اور میڈیکل اسٹور کا افتتاح کیا۔ جیل پہنچنے پر گورنر پنجاب کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی بھی دی۔