Saturday, April 20, 2024

گورنر پنجاب چودھری سرور کا علماء کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس

گورنر پنجاب چودھری سرور کا علماء کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس
April 26, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے علماء کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیا اور ایک رکنی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن واپس کروا لیا۔

اسلامیات کے سوا دیگر تعلیمی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے کے معاملے پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے علماء کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیا۔ متعلقہ محکمے نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر ایک رکنی کمیشن کی شفارشات پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اور مولانا حنیف جالندھری بھی موجود تھے۔ گورنر کی ہدایت پر محکمہ ہیومن رائٹیس اینڈ مینار ٹیز ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ مولانا طاہر اشرفی، مولانا حنیف جالندھری اور عبد الخبیر آزاد اور دیگر نے گورنر پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔ سیکرٹری اسکولز کو شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت بھی کردی گئی ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بھی گورنر پنجاب سے اس معاملے پر ملاقات کر چکے ہیں۔

گورنر پنجاب سے علماء کی ملاقات کے دوران کورونا کے معاملے پر بھارت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔