Friday, May 3, 2024

گورنر پنجاب چودھری سرور دورہ برطانیہ کے دوران اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے

گورنر پنجاب چودھری سرور دورہ برطانیہ کے دوران اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے
November 27, 2021 ویب ڈیسک

ایڈنبرا (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور دورہ برطانیہ کے دوران اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پر قونصل جنرل سید زاہد رضا، پارٹی عہدیدار اوورسیز پاکستانی بڑی تعداد میں استقبال کے لیے موجود تھے۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ انہوں نے کہا کوئی شک نہیں عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ حکومت ملک کو آگے اور سیاسی مخالفین پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ 

چوہدری محمد سرور نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے۔ اوورسیز پاکستان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکو یقینی بنائیں گے۔ پہلی بار پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کے لیے حقیقی معنوں میں کام ہورہا ہے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔