Wednesday, April 24, 2024

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا
July 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی کے منظور کردہ بل کو اعتراضات کے ساتھ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا، بل کے تحت اسپیکر اور استحقاق کمیٹی کو دئیے اختیارات 66-3 اور 10- A کے متصادم ہیں۔ استحقاق بل میں تجویز کی گئی سزائیں بھی آئین سے متصادم ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 8, 10.10A اور آرٹیکل 25 کے تحت بل کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر چودھری سرور نے استحقاق بل کی منظوری نہیں دی۔

گورنر کے اعتراضات اسپیکر پنجاب اسمبلی کو موصول ہوگئے، اسپیکر نے گورنر کے اعتراضات کے بعد اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی۔