Saturday, April 20, 2024

گورنر پنجاب سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی قیادت میں علمائے کرام کی ملاقات

گورنر پنجاب سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی قیادت میں علمائے کرام کی ملاقات
April 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی قیادت میں علمائے کرام کی ملاقات ہوئی۔

مولانا عبد الخبیر آزاد اور دیگر علماء نے شر پسند عناصر کیخلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 چودھری محمد سرور کا کہنا تھا حکومتی ادارے شر پسند عناصر کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ کسی کو معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہونگے۔

گورنر پنجاب نے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ہم سب نے ملکر پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔انتشار پیدا کرنیوالوں کو ناکام بنانا ہے۔ علماء رمضان میں مساجد میں کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کو یقینی بنائے۔ کورونا سے ایک ہی دن میں 118 ہلاکتیں پوری قوم کیلئے لمحہ فکر یہ ہیں۔