Sunday, September 8, 2024

گورنر پنجاب سے ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب سے ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
October 21, 2015
لاہور(92نیوز)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کوئی ریاست ٹیکسوں کے موثر نظام کے بغیر عوامی فلاح و بہبود،معاشی ترقی،انفراسٹرکچر اور سروسز مہیا نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنرہاؤس میں لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چھ رکنی وفد نے صدر محمد منشاء سکھیرا کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے انہیں انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیکس بار کے وکلاء معاشرے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں اسلئے ٹیکس بار کے وکلا کو چاہئے کہ وہ اپنے کلائنٹس کو دیانت داری اور ایمانداری کا درس دیں اور ٹیکس نیٹ میں بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔