Friday, April 26, 2024

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات،سیاسی و حکومتی امور پر گفتگو

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات،سیاسی و حکومتی امور پر گفتگو
July 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی ، ملاقات میں  سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی ۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب نے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کارکردگی  کو سراہا    ، عوام اپوزیشن کے بیانیہ کیساتھ نہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں  ، اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کہیں بھی عوام  کی بات نہیں کرتے ، بلا امتیاز احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضمان ہے ، قومی وسائل کا تحفظ کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ،  وزیراعظم عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے ، سمجھوتہ کر نے والا نہیں ،کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا حکومتی اقدام مؤثرثابت ہوا ہے ۔

اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنارہی ہے ،سفارشی کلچر ختم کردیا ، اپوزیشن جومر ضی کرتی رہے ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے ،کرپشن کر نیوالوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کر نا پڑ یگا ،اپوزیشن کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے ،انہیں   ملک وقوم کی فکر نہیں ۔