Saturday, May 11, 2024

گورنر پنجاب سے سیف اللہ نیازی کی ملاقات،مختلف امور پر گفتگو

گورنر پنجاب سے سیف اللہ نیازی کی ملاقات،مختلف امور پر گفتگو
February 24, 2021

لاہور ( 92 نیوز) سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی ملاقاتیں عروج پر ہیں ، گورنر پنجاب چودھری سرور سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں چودھری سرور نے کہا کہ اوپن بیلٹ سینیٹ الیکشن سے جمہوریت کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی، سینیٹ انتخابات اوپن ہوں یا خفیہ رائے شماری سے حکومت تیار ہے، مڈٹرم یا شارٹ ٹرم انتخابات صرف 2023 میں عام انتخابا ت ہونگے ۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مارچ بھی آنےوالا ہے ، دیکھ لیں گے اپوزیشن کب لانگ مارچ کرتی ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے فائدے کا سوچتی ہیں ، ان کو عوام کی فکرنہیں، مخالفین کامیابی کے وہ خواب دیکھ رہے ہیں جو پورے نہیں ہوں گے، 2023 کے انتخابات کے انتظار کے سوا اپوزیشن کا ہر پلان فلاپ ہی ہوگا۔

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف مخالفین کو سرپرائز دے گی، حکومت عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہی ہے، سینیٹ انتخابات میں بھی فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں آئےگا ۔