Thursday, May 9, 2024

گورنر پنجاب سے راجہ بشارت، عنصر مجید کی ملاقات ، حکومتی امور پر بات چیت

گورنر پنجاب سے راجہ بشارت، عنصر مجید کی ملاقات ، حکومتی امور پر بات چیت
February 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزرا راجہ بشارت، انصر مجید اور تیمور خان بھٹی نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت ہوئی۔ چودھری محمد سرور نے کہا عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن اپنے بچاؤ کے لئے جنگ لڑ رہی ہے۔ عوام کو اپوزیشن اور اپوزیشن جماعتوں کو خود ایک دوسرے پر اعتبار نہیں ہے۔ شفاف اور بلا تقریق احتساب کو ایک منٹ کیلئے بھی روکنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ آخری کرپٹ شخص کے احتساب تک یہ عمل جاری رہے گا۔ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا ایسا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔ دو ہزار تئیس تک حکومت کرنے کا مینڈیٹ صرف تحریک انصاف کے پاس ہے۔ اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ ہیں کہ اگر حکومت نے آئینی مدت پوری کر لی تو انکی دکانداری ختم ہو جائے گی۔ چودھری سرور نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے۔ حکومت عملی طور پر عوام کی ترقی اور خوشحال کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اپوزیشن کو احتجاج اور فساد کے بجائے اپنا جمہوری رول ادا کرنا چاہئے۔