Wednesday, April 24, 2024

گورنر پنجاب سے برطانوی پارلیمنٹ کے 6 اراکین کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

گورنر پنجاب سے برطانوی پارلیمنٹ کے 6 اراکین کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر بات چیت
February 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ڈیبی ابراہم سمیت برطانوی پارلیمنٹ کے 6 اراکین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کرنیوالوں میں ممبر برطانوی پار لیمنٹ مارک ایسٹوڈ ، سارہ برٹکلف و دیگر شامل ہیں۔ برطانوی وفد نے گورنر پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیریوں پر مظالم کیخلاف پارلیمنٹ میں آواز بلند کریں گے۔ چودھری محمد سرور نے کہا بھارت انتہا پسندی کا گڑھ بن چکا ہے۔ دنیا کب تک خاموش رہیگی ؟کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہو گی ۔ گورنر پنجاب نے کہا نریندر مودی آر ایس ایس کے ہر غنڈے کو مودی بنا رہا ہے ۔ کشمیر میں انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔ کرفیو نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے ۔ کشمیریوں کیلئے آواز بلند کر نیوالے بر طانوی اراکین پار لیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔