Friday, May 17, 2024

گورنر پنجاب اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی رخصت کی درخواستیں منظور

گورنر پنجاب اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی رخصت کی درخواستیں منظور
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی رخصت کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ حلقہ این اے 19 کے لئے الیکشن ٹربیونل کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 کے ضمنی انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونل کے قیام کے منظوری دے دی ہے اپیلٹ ٹربیونل کے قیام کی سمری الیکشن کمیشن نے بھجوائی تھی  دو رکنی ٹربیونل جسٹس لال خان خٹک اورجسٹس قلندر علی خان پر مشتمل ہو گا،جو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف کی جانے والی اپیلوں  کی سماعت کرے گا۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس بلوچستان  ہائیکورٹ کی تین ہفتوں کی رخصت منظور کر لی ،جسٹس نور محمد مسکانزئی کی جگہ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر قائم مقام چلف جسٹس ہوں گی،جسٹس محمد نور مسکانزئی کو جولائی کےآخری ہفتے سے  بیرون ملک ہونے والی جوڈیشل ورکشاپ میں شرکت  کرنی ہےقبل ازیں صدر ممنوں حسین نے گورنر پنجاب کی رخصت کی درخواست منظور کر لی ہےگورنر پنجاب رفیق رجوانہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ دس روز تک قیام کریں گے۔