Monday, September 16, 2024

گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نوازشریف سے جیل میں ملاقات

گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نوازشریف سے جیل میں ملاقات
July 23, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) جیل میں نوازشریف سے وی آئی پی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اورگورنر کےپی اقبال ظفرجھگڑا نے نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، جبکہ ملک بھر میں اس حوالے سے چہ مگوئیوں کا بھی آغاز ہوگیا۔ گورنر پنجاب  رفیق رجوانہ اور گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا   نے نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی  ، ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی  ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے لئے دونوں گورنروں نے کوئی اجازت نہیں لی  ، دباؤ ڈالا اور اختیارات کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ملاقات کی جبکہ ذرائع  یہ بھی کہتے ہیں کہ ملاقات کروانے میں جیل حکام کا کردار بھی ہے ۔ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے  دوصوبوں کے گورنرز کا  ایک سزا یافتہ  سے ملاقات کرنا خلاف قانون ہے ۔ ایک طرف نواز شریف کی بیماری کے بارے میں خبریں تو دوسری طرف اس  خفیہ ملاقات کے بعد صدر مملکت کا ایکشن میں آنا  اور نگران وزیراعظم کو فون کرکے نواز شریف کے مکمل علاج کی ہدایت اشارہ کر رہی ہے کہ دال میں کچھ تو کالا ہے ۔ دوسری جانب یہ ملاقات کئی سوالات کو بھی جنم دے  رہی ہے  ،  پہلا یہ کہ اس خفیہ ملاقات کا مقصد کیا تھا ؟،  دوسرا یہ جیل میں ایک مجرم کے ساتھ مل کر گورنرز نے کیا کھچڑی پکائی ؟،  ملاقات کیوں کی گئی  ،وقت سب رازوں سے پردہ اٹھا دے گا۔