Saturday, April 20, 2024

گورنر عمران اسماعیل کی طیارہ حادثے میں زخمی خواتین کی عیادت

گورنر عمران اسماعیل کی طیارہ حادثے میں زخمی خواتین کی عیادت
May 26, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نےسول اسپتال برنس وارڈ میں پی آئی اے طیارہ حادثے میں زخمی ہونیوالی خواتین کی عیادت کی۔ گورنرسندھ نے زخمی خواتین کے لیے فی کس پانچ، پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل برنس وارڈ سول اسپتال پہنچے، پی آئی اے طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کی خیریت دریافت کی۔ گورنر عمران اسماعیل ، طیارہ حادثے ، زخمی خواتین ، عیادت ، کراچی ، 92 نیوز میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دنیا میں قانون ہے، ایئر پورٹ کے قریب گرائونڈ پلس ون تعمیرات ہوتیں ہیں، یہاں کیسے عمارتیں بن گئیں؟ کسی کے علم میں نہیں۔ وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کہ ایس بی سی اے تحقیات میں شامل کیا جائے اس ادارے کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نارتھ کراچی میں طیارہ  حادثے میں جاں بحق شریف رضا کے گھر بھی گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا وزیراعظم کا تعزیتی پیغام لیکر طیارہ حادثے کے شہداء کے گھر جا رہے ہیں، صرف تعزیتی پروگرام نہیں، ان کو شفاف تحقیقات کا بھی یقین دلانا ہے۔ گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا بڑا حادثہ ہے، رپورٹ سامنے آئے گی تو پتہ لگا چلے گا کہ پائلٹ کی غلطی تھی یا طیارے میں کوئی مسائل تھے۔ ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم جلد وزیراعظم کو رپورٹ ارسال کرے گی۔ گورنر سندھ یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائیں گے۔