Sunday, May 19, 2024

گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کیخلاف 22 سینٹرز کی درخواست مسترد

گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کیخلاف 22 سینٹرز کی درخواست مسترد
July 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کیخلاف 22 سینٹرز کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ کی تقرری سے متعلق کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک کی تقرری قانون کے مطابق قرار دے دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے 22 سینٹرز نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گورنرسٹیٹ بینک کی تعیناتی میں مسابقتی عمل اختیار نہیں کیا گیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ گورنر سٹیٹ بینک کو عہدے سے فارغ کیا جائے جس پراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری قانون کے مطابق قراردیتے ہوئے سینٹرز کی درخواست مسترد کر دی۔