Friday, March 29, 2024

گورنر سندھ کے انتقال پر صوبے بھر میں یوم سوگ

گورنر سندھ کے انتقال پر صوبے بھر میں یوم سوگ
January 12, 2017

کراچی (92نیوز) گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کے انتقال پر صوبے بھر میں یوم سوگ منایا گیا اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے بھر میں گورنر کے انتقال پر ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

ادھر جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کے انتقال پر صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبرپختونخوا ظفراقبال جھگڑا، سابق وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ اور سینیٹر مشاہداللہ نے مرحوم کے صاحبزادے کو فون کرکے تعزیت کی۔

صوبائی حکومت کی جانب گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کی نمازجنازہ  کے سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیاگیاہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مرحوم گورنرکی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ گورنرہاوس کراچی میں اداکی جائے گی۔