Friday, April 26, 2024

گورنر سندھ کے اعلان کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم نہ ہو سکی

گورنر سندھ کے اعلان کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم نہ ہو سکی
April 20, 2020

کراچی  ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اعلان کے مطابق لیب قائم نہ ہوسکی،سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب نے ٹویٹ کرکے گورنر سندھ کو ان کاوعدہ یاد دلا دیا اور بتایاکہ سندھ حکومت نے اپنے فنڈز سے جناح اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کر لی ہے۔

جناح اسپتال میں کوروناٹیسٹنگ لیب کے قیام کے معاملے پر گورنرسندھ کا وعدہ وفانہ ہوا ،  گورنرسندھ نے ایک ہفتے میں دو کورونالیب بنانے کا وعدہ کیاتھا ، 22روز گزرجانے کےباوجودلیب نہ بن سکی۔

سندھ حکومت نے جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست پراپنے فنڈز سےلیب قائم کردی ، بائیو سیفٹی لیبارٹری میں یومیہ 100کورونا ٹیسٹ ہونگے ۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نےٹوئٹ کیا کہ پی ٹی آئی دعوے اور اعلانات کرتی عملی کام سندھ حکومت کرتی ہے ، بتایا کہ سندھ حکومت نےاپنےفنڈز سےجناح اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کردی ہے۔

بی ایس ایل تھری لیب جناح اسپتال سےکورونا ٹیسٹ کے لیے پہلا نمونہ بھی  لےلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایاکہ  سندھ میں دس مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلےگئے ہیں صوبے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 635 ہوگئی ہے۔