Friday, April 19, 2024

گورنر سندھ کا پی ایس ایل فور کے فائنلسٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

گورنر سندھ کا پی ایس ایل فور کے فائنلسٹ کے اعزاز میں استقبالیہ
March 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ایس ایل فور کی فائنلسٹ  کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔صدر عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  پاکستان پُرامن ملک ہے، ملک میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں، آئندہ بھی کرکٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔ عمران اسماعیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور  آفیشلز کو  خوش آمدید کہا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں ، احسان مانی اور انکی ٹیم عمران خان کی ٹیم ہیں جس نے بہترین کام کیا ۔ گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ  جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی ۔ عارف علوی گورنر سندھ  کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ  اگلے سال پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی، کرکٹ کے ذریعے امن کے  خواہشمند ہیں، تمام غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی میرے ہیروز ہیں ، آپ سب نے یہاں آکر پاکستان کا نام روشن کیا اور کرکٹ کو واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا  ۔