Sunday, May 12, 2024

گورنر سندھ کا آٹا بحران کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان

گورنر سندھ کا آٹا بحران کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان
January 22, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی کوئی قلت نہیں، وزیراعظم کا وژن ہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ سندھ میں آٹے کے بحران پر گورنر سندھ بھی ایکشن میں آگئے، گورنر سندھ نے شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا۔ اشیاء کا معیار اور آٹے کا اسٹاک چیک کیا، میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی  ہدایت پر 7 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے داموں اشیاء کی فراہمی جاری ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ آٹے کے مصنوعی بحران کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں، ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بعد ایکشن ہوگا۔ آئی جی سندھ کی تعیناتی کے سوال پر  گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ  معاملہ باہمی مشاورت سے حل کرلیں گے۔