Friday, April 26, 2024

گورنر سندھ نے واٹر بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2015جاری کر دیا

گورنر سندھ نے واٹر بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2015جاری کر دیا
July 16, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پانی چوروں کی شامت آگئی،گورنرسندھ نےواٹربورڈترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کردیا،پانی چوری کرنےوالوں کو10سال قید کی سزا یا10لاکھ روپےجرمانہ عائدکیاجائےگا۔۔پانی چوری کرنےوالوں کی الٹی گنتی شروع۔۔ تفصیلات کےمطابق اہلیان کراچی کوٹیشن دینےوالوں کےخلاف ایکشن کاوقت آگیا،گورنرسندھ نےکراچی واٹربورڈ ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کردیا،جوفوری طورپر نافذالعمل  ہوگیا ہے،شہریوں کوصاف اورشفاف پانی کی فراہمی یقینی بنانےکیلئےآرڈیننس جاری کیا گیا۔۔ ترمیمی آرڈیننس کراچی واٹربورڈ ایکٹ 1996 کا سیکشن14 اے کہلائےگا،آرڈیننس کے تحت غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانےاورپانی کی بڑی لائنیں توڑنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔۔ 14اے کےمطابق 8 سے18انچ قطرکی لائن توڑنےوالا شخص سزا کا حقدارہوگا جبکہ پمپنگ اسٹیشن کونقصان پہنچانے،غیرقانونی ہائیڈرنٹ اورغیرقانونی کنکشن لینےوالے افراد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ صنعتی،تجارتی وگھریلواستعمال کیلئےغیرقانونی ہائیڈرنٹ بنانےوالا بھی سخت سزا کا حقدار ہوگا،آرڈیننس کےتحت واٹربورڈ کی زمینوں پرقبضہ بھی ناقابل قبول قراردیدیا گیا ہے۔ آرڈیننس کےتحت مندرجہ بالاجرائم میں ملوث افرادکو10 سال قید کی سزا یا10 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا،ان جرائم کےمرتکب افراد کا مقدمہ سیشن کورٹ میں چلےگا۔