Friday, April 19, 2024

گورنر سندھ نے بنڈل آئی لینڈ منصوبے کو دبئی سے بھی بڑھ کر قرار دیدیا

گورنر سندھ نے بنڈل آئی لینڈ منصوبے کو دبئی سے بھی بڑھ کر قرار دیدیا
October 8, 2020
کراچی (92 نیوز) حکومت نے بنڈل آئی لینڈ پر شہر آباد کرنے کی ٹھان لی۔ گورنر سندھ نے منصوبے کو دبئی سے بھی بڑھ کر قرار دے دیا۔ گورنر سندھ عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ دبئی سے بھی آگے نکل جائے گا، اس آئی لینڈ میں 50 بلین ڈالرز کی انویسٹمنٹ آئے گی۔ گورنر سندھ نے منصوبے پر اداروں کے تحفظات دور کرنے کا اعلان بھی کیا۔   اِدھر وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے کہ ترقی کی طرف سوچیں، اس منصوبے کو اتنا ہوا نہ بنائیں۔ اس ترقیاتی منصوبے کا فائدہ سب سے زیادہ کراچی اور سندھ کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اسی صوبے سے تعلق رکھتے ہیں، ہم اس کا برا نہیں سوچ سکتے، آئی لینڈ منصوبے پر خوامخواہ باتیں کی جا رہی ہیں۔