Friday, April 26, 2024

گورنر سندھ محمد زبیر کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عشائیہ

گورنر سندھ محمد زبیر کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عشائیہ
December 22, 2017

لندن (92 نیوز) لندن میں گورنر سندھ محمد زبیر کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمیشن لندن نے عشائیہ دیا جس میں بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے سے ہی ملک میں سرمایہ کاری آئی۔
محمد زبیر نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اب ہر شہری اپنی مرضی کی زندگی گزار رہا ہے۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملک کو آگے کی جانب لے جانا ہے تو عدلیہ سمیت تمام اداروں کو کام کرنا ہو گا۔
مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کے معاشی حالات میں بہتری کیلئے نہ صرف پاکستانی سرمایہ کاروں بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنا پڑا۔ سی پیک کے مسئلے پر ہم نے چین کو مکمل طور پر مطمئن کیا۔ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔
محمد زبیر نے کراچی میں امن کیلئے رینجرز کی خدمات کو بھی سراہا۔