Sunday, September 8, 2024

گورنر سندھ محمد زبیر کی ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار سے ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر کی ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار سے ملاقات
September 7, 2017

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار سے ملاقات کی۔ کہتے ہیں حملے کی تحقیقات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ گورنرسندھ حملے میں جاں بحق ہونے والے بچے کے گھر بھی پہنچ گئے۔ افسوس کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ محمد زبیر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار کی رہائش گاہ پہنچے اور ان پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بات چیت کی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن سب کراچی میں امن چاہتے ہیں۔ خواجہ اظہار پر حملے کی تحقیقات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ حملہ آور بے نقاب ہونے چاہئیں۔ ملاقات کے بعد گورنرسندھ حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لڑکے کے گھر بھی گئے اور اس کے والدین سے افسوس کا اظہار کیا۔