Friday, April 26, 2024

صوبے کی خوشحالی کیلئے اپنی جان لگا دیں گے،عمران اسماعیل

صوبے کی خوشحالی کیلئے اپنی جان لگا دیں گے،عمران اسماعیل
August 28, 2018
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ عمران اسماعیل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ پیش ہوئے اور 14 اگست کو داخلے کی اجازت نہ ملنے کا حساب چُکتا کر دیا۔ یوم آزادی پر عمران اسماعیل مزار قائد پہنچے تو پولیس رکاوٹ بن گئی تھی اور اس وقت کے نامزد گورنر کو داخلے کی اجازت نہ دی جس کے باعث اُنہیں مرکزی دروازے سے ہی واپس لوٹنا پڑا تھا۔ گورنر سندھ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔عمران اسماعیل نے قائد اعظم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر سندھ کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے پاکستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صوبے کی ترقی کیلئے جان دینے کا وعدہ بھی کیا۔عمران اسماعیل نے پانی کے مسئلے کو شہر کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔گورنر سندھ نے گرین لائن اور دیگر میگا پروجیکٹس دوبارہ شروع کرانے کا بھی اعلان کیا۔