Friday, March 29, 2024

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی داتا دربار پر حاضری، مزار پر چادر چڑھائی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی داتا دربار پر حاضری، مزار پر چادر چڑھائی
October 9, 2019
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے داتا دربار پر حاضری دی۔ گورنر سندھ نے مزار پرچادر چڑھائی اور دعا کی، لنگر بھی کھایا۔ داتا دربار کمپلیکس پہنچنے پر گورنر سندھ کا ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل اور ڈائریکٹر فنانس ملک عبدالوحید نے استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے مزار پر انوار حضرت سید بن عثمان الہجویریؒ پر چادر چڑھائی اور دعا بھی کی۔ ڈائریکٹر فنانس اوقاف ملک عبدالوحید نے گورنر سندھ کی چادر پوشی کی۔ گورنر سندھ نے داتا دربارسے لنگر کھایا۔ مینیجر داتا دربار شیخ جمیل اور نعمان سیفی نے گورنر سندھ کو داتا دربار کے سالانہ عرس  کے حوالے سے بریفنگ دی۔