Friday, April 26, 2024

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کیلئے پلازمہ عطیہ کردیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مریضوں کیلئے پلازمہ عطیہ کردیا
June 5, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا کے مریضوں کے لئے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی پلازمہ عطیہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔ کورونا وائرس سے جنگ جیتنے والے گورنر سندھ نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، دوسرے مریضوں کی صحتیابی کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا۔ گورنر ہائوس کراچی میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف بلڈ ڈیزیزز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اس عمل کی نگرانی کی، اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد اپنا پلازمہ ضرور عطیہ کریں۔ این آٗئی بی ڈی کے سربراہ طاہر شمسی نے کہا پلازمہ لگائے جانے والے کورونا کے 80 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر جانے سے محفوظ رہتے ہیں۔ ایک صحت مند فرد کا پلازمہ دو مریضوں کو لگایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک میں بھی پیسو ایمیونائزیشن کو کورونا کے مریضوں پر استعمال کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے ذریعے بہت سے کورونا متاثرہ افراد کو وینٹیلیٹر پر جانے سے بچائے جا چکے ہیں۔