Thursday, April 25, 2024

گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد روانہ، وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد روانہ، وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
January 16, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد روانہ ،، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے، ایم کیوایم، جی ڈی اے کے تحفظات اور آئی جی سندھ کی تبدیلی زیربحث آئے گی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں اور وفاقی وزراء سے بھی ملاقات کرینگے۔ آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کامعاملہ بھی ملاقات میں زیرغور آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے، ق لیگ کی قیادت کے ساتھ ملاقات پر عمران خان کو اعتماد میں لیں گے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق بھی بات ہوگی۔