Sunday, September 8, 2024

 گورنر سندھ  عشرت العباد کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ، قومی ادارہ برائے امراض قلب داخل

 گورنر سندھ  عشرت العباد کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ، قومی ادارہ برائے امراض قلب داخل
July 15, 2016
کراچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان طبیعت اچانک ناساز ہوگئی  جس پر انہیں فوری طور پر قومی ادارہ برائے امراض قلب  میں داخل کرادیا گیا۔ دوسری جانب  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز نے اسپتال جاکر عیادت کی۔ تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی طبیعت جمعہ کی دوپہر اچانک خراب ہوئی  انہیں ٹھنڈے پسینے آنے لگے جس پرانہیں فوری طبی امداد کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق  این آئی سی وی ڈی میں  ڈاکٹر عشرت العباد کا طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے  ڈاکٹروں نے ان کی صحت  کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کورکمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی گورنر سندھ کو فون کرکے مزاج پرسی کی اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ  سید قائم علی شاہ  ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر مشیر مذہبی امور قیوم سومرو چیف سیکرٹری سندھ  صدیق میمن  اور دیگر نے قومی ادارہ برائے امراض قلب جاکر گورنر سندھ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔