Saturday, April 27, 2024

گورنر سندھ سے کون ،کب ، کہاں ملا ، محکمہ صحت سندھ کی مشکلات بڑھ گئیں

گورنر سندھ  سے کون ،کب ، کہاں ملا ، محکمہ صحت سندھ کی مشکلات بڑھ گئیں
April 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ سے کون کب ، کہاں ملا ؟ ، احساس کفالت سنٹرز پر آنے والے افراد کو کیسے تلاش کیا جائے ، محکمہ صحت سندھ اور سندھ انتظامیہ کی مشکلات بڑھ گئیں ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جبکہ حالیہ دنوں میں گورنر عمران اسماعیل نے مٹیاری میں ظہرانے میں  شرکت کی ،جامشورو حیدرآباد کے دورے کئے جہاں ان سے سینکڑوں افراد ملے اب ان  سینکڑوں افراد کو کیسے  تلاش کیاجائے ؟۔

صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزمان نے کمشنر حیدرآباد  کو خط لکھ کر مٹیاری کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ،کہا گورنر کے دورہ مٹیاری میں ملنے والے تمام افسران اور شہریوں کو ٹریس کرکے کوارنٹائن کیاجائے،

گورنر سندھ نے 22 اپریل کو حیدرآباد ،مٹیاری، ٹنڈوالہ یار سمیت  چار اضلاع  میں احسا س پروگرام سینٹر کا دورہ اور کئی لوگوں سے  ملاقاتیں کی تھی ۔

ادھر  گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انکے اہلخانہ  کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جس میں ان کی والدہ  کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جبکہ دیگر رپورٹ آنا باقی ہے۔

Imran ismaeel
گورنر سندھ سے کون ،کب ، کہاں ملا ، محکمہ صحت سندھ کی مشکلات بڑھ گئیں

دوسری طرف گورنر سندھ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی  نجیب ہارون، آفتاب جہانگیر،ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر،جمال صدیقی اور علی جی جی اور دیگر نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیے جبکہ  گورنر کے مشیر امید علی جونیجو کا ٹیسٹ منفی رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی جوابی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔