Tuesday, April 30, 2024

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی  ملاقات ،کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی  ملاقات ،کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال
December 17, 2015
کراچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان ملاقات آج ملاقات ہوئی جس میں  کراچی آپریشن اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان آج اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی رینجرز نے اس ملاقات کےموقع پر کراچی میں کرپشن اور ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف جاری رینجرز کے آپریشن پر تفصیل سے بریفنگ دی ہے جس پر گورنر کی طرف سے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کر دیا گیا ہے ۔