Friday, May 10, 2024

گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات ، صوبے کے امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات ، صوبے کے امور پر تبادلہ خیال
February 9, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان برف پگھلنے لگی، گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر  اعلیٰ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ، صوبے میں امن وامان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ۔ مراد علی شاہ بولے صوبے کے مسائل کے حل کےلیے باہمی گفت وشنید ضروری ہے۔ سندھ سرکار نے یوٹرن لے کر بالآخر وفاقی کابینہ کا فیصلہ تسلیم کرلیا ،آئی جی کے معاملے پر گورنر سے مشاورت کا آغاز ہوگیا، وزیر اعلیٰ اورگورنر سندھ کےدرمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔ پی پی پی کی سائیں سرکار  اور وفاقی  حکومت کے درمیان جمی برف  پگھلنے لگی ماضی میں آئی  جی  سندھ  کی تبدیلی  کے معاملے پر گورنر سندھ پر طنزکے تیر چلانے والے سندھ  کے  صوبائی  وزراء کے کپتان  عمران اسماعیل سے ملنے گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ سندھ کے دو بڑوں کے درمیان ہوئی اہم ملاقات میں آئی جی  سندھ پولیس کامعاملہ زیرغور آیا دونوں میں اتفاق ہوا کہ مسائل  کا حل ہوناچاہیےوزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بھی باہمی گفت وشنید  پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے بھی مراد علی شاہ کے سامنے شکایات کی پٹاری کھولی ، حالیہ بیانات اور صوبائی محتسب کے  تقرر کااختیار واپس لینے کا شکوہ کیا ۔ اس سے پہلے وزیراعلی مرادعلی شاہ آئی جی کےمعاملے پرگورنرسےمشاورت  کو خلاف قانون قراردےچکےہیں ۔ ذرائع کے دونوں رہنماوں کےدرمیان  حل طلب امور پر پیشرفت ہوئی مگر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔