Sunday, September 8, 2024

گورنر سندھ سمیت اہم شخصیات نے گلشن جناح پولو گراﺅنڈ میں نمازعید ادا کی

گورنر سندھ سمیت اہم شخصیات نے گلشن جناح پولو گراﺅنڈ میں نمازعید ادا کی
July 6, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں گورنر سندھ، کمشنر کراچی، چیف سیکرٹری اور مختلف اسلامی ممالک کے سفارت کاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے گلشن جناح پولو گراونڈ میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد‘ چیف سیکرٹری صدیق میمن، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور مختلف اسلامی ممالک کے سفارت کاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے گلشن جناح پولو گراونڈ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی وخوشحالی بالخصوص کراچی کے قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد شہریوں سے گلے ملے اور مبارکباد دی۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب شروع نہ ہوتا تو ملک کا بڑا نقصان ہوتا، نیشنل ایکشن پلان سے قیام امن یقینی ہوا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں، ایم کیوایم نے مجھ سے کنارہ کشی اختیار کی۔ نماز کی ادائیگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔