Friday, May 17, 2024

گورنر سندھ اور وزیراعلی مراد علی شاہ کی مزارقائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

گورنر سندھ اور وزیراعلی مراد علی شاہ کی مزارقائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
December 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا  25 دسمبر کو کرسمس اور قائد کی یوم پیدائش کی دوہری خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن آج کراچی والوں کیلئے تہری خوشی کا دن ہے کیونکہ آج گرین لائن  سروس چل پڑی ہے۔ انہوں نے کہا قائداعظم کا نظریہ اور وژن عظیم قوم بننے کےلیے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کو قائد کے اصولوں کے مطابق آگے لے کر جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج  قائد سے عہدوفا کا دن ہے۔ قائد کے وژن کے مطابق پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے۔ کشمیری کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔