Sunday, May 5, 2024

گورنر سندھ ، اسد عمر اور میاں محمد سومروکی پیر پگارا سے ملاقات

گورنر سندھ ، اسد عمر اور میاں محمد سومروکی پیر پگارا سے ملاقات
June 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزراء اسد عمر اور میاں محمد سومرو نے پیر پگارا سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ رہنما جی ڈی اے پیر صدر الدین راشدی کا کہنا تھا کہ انہیں وفاقی حکومت کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ،چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ برس مکمل کرے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ فلاحی تبدیلی پر کام ہورہا ہے۔

وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت  جے ڈی اے کے درمیان دوریوں کی بازگشت  کے بعد رہنما  جی ڈی اے پیر پگارا سے ملاقات کے لیے   گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزراء اسد عمر  اور میاں محمد سومرو کنگری ہاؤس کراچی  پہنچے ۔

ملاقات  کے بعد  میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ڈی اے  رہنما پیر صدر الدین راشدی نے کہا مہمانوں کی تواضع  میٹھے سندھڑی آموں سے کی ہے  ، انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے انہیں  کوئی خدشات نہیں ہیں  چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ برس  مکمل کرے، ایک کڑور ملازمتیں دے 50 لاکھ گھر بنائے اور ملک کو پٹری پر  لے آئے ۔

پیر صدر الدین راشدی رہنما جی ڈی اے   گورنر سندھ نے کہا سندھ میں سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ فلاحی تبدیلی  پر کام کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر اسد عمر بولےکہ سندھ اہم صوبہ ہے اور موجودہ حکومت کی  سندھ پر بھرپور توجہ ہے،شہر میں پانی کی شدید قلت  ہے پوری کوشش ہے کہ کے فور منصوبہ جلد مکمل ہو ۔

وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے چینی مافیا کا سنتے آئے ہیں لیکن پہلی بار اس حکومت میں چینی مافیا کے خلاف کارروائی ہوئی ہے ۔