Monday, September 16, 2024

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
February 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو باضابطہ استعفیٰ پیش کردیا۔ وزیر اعظم جلد استعفیٰ منظور کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبائی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر کے پی کے نے وزیر اعظم کو باضابطہ استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ استعفیٰ پیش کرنے کی وجہ ان کی پارلیمانی سیاست میں حصہ میں لینا ہے۔ آئین کے مطابق سیاست میں حصہ لینے کے لیے دو سال قبل سرکاری عہدہ چھوڑنا لازم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی وجہ سے گورنر کے پی کے نے استعفیٰ دیا ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں وہ سیاست میں حصہ لے سکیں۔ اس حوالے سے گورنر نے پہلے ہی وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا تھا جس کے بعد انھوں نے باضابطہ استعفیٰ دیدیا ہے۔ وزیر اعظم جلد ان کا استعفیٰ منظور کریں گے۔