Thursday, April 25, 2024

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا صوبائی وزراء کو کابینہ سے نکالنے کے معاملے سےاظہار لا علمی

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا صوبائی وزراء کو کابینہ سے نکالنے کے معاملے سےاظہار لا علمی
February 7, 2020
پشاور (92 نیوز) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صوبائی وزراء کو کابینہ سے نکالنے کے معاملے سے لا علمی کا اظہار کردیا، 92 نیوز کے پروگرام کراس ٹاک میں گفتگو میں بولے، وہ کابینہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے وزیر اعظم نے وزراء کو کیوں نکالا تھا، کسی کو لگانے یا ہٹانے کے بارے بات کرنا ان کے عہدے کو زیب نہیں دیتا۔