Friday, April 26, 2024

گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا جنوبی وزیرستان کا دورہ
December 18, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع اور گورنر نے انگوراڈا کیساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ مہمانوں کو سکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع اور گورنر نے سکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی کام کی رفتار پراطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف نے جنوبی وزیرستان آمد پر مہمانوں کا استقبال کیا۔