Thursday, April 18, 2024

گورنر بنے 13 برس بیت گئے .... کئی اعزاز ڈاکٹر عشرت العباد کے نام

گورنر بنے 13 برس بیت گئے .... کئی اعزاز ڈاکٹر عشرت العباد کے نام
December 27, 2015
کراچی (92نیوز) ڈاکٹر عشرت العباد خان کی بحیثیت گورنر سندھ تقرری کو تیرہ سال مکمل ہو گئے۔ صوبہ سندھ کے پہلے کم عمر اور طویل عرصے تک پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے جمہوری ادوار میں مسلسل تیرہ برس گورنر کے عہدے پر فائزرہنے کا اعزاز ڈاکٹرعشرت العباد نے اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 دسمبر 2002ءکو ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبہ سندھ کے اکتیسویں گورنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں وفاقی حکومت نے نشان امتیاز سے بھی نوازا۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ بھی دہشت گردی کے نشانے پررہا۔ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سیاست دانوں‘ علماءکرام‘ سول سوسائٹی اور تمام طبقہ ہائے فکر سے رابطے کئے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی کی ترقی کے لئے ان کا وژن اور اس کو عملی صورت دینے کے لئے انفرااسٹرکچر کی فراہمی اوربے شمار ترقیاتی منصوبے ان کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوئے۔