Saturday, April 20, 2024

گورنر بلوچستان پر حملے کی سازش نا کام، دو دہشت گرد گرفتار

گورنر بلوچستان پر حملے کی سازش نا کام، دو دہشت گرد گرفتار
December 20, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ۔
سکیورٹی فورسز نے گورنر بلوچستان پر حملے کی سازش نا کام بنا دی ۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ بنانے والے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی شناخت حامد بشیر اور منور احمد کے نام سے ہوئی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملے کی پلاننگ افغانستان میں کی گئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ کرنیوالوں تک بھی جلد پہنچیں گے۔