Thursday, May 9, 2024

گورنر بلوچستان نے ناراض صوبائی وزرا، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کے استعفے منظور کر لیے

گورنر بلوچستان نے ناراض صوبائی وزرا، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کے استعفے منظور کر لیے
October 8, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا، ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ناراض صوبائی وزرا، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کے استعفے منظور کر لیے۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ناراض صوبائی وزرا میں ظہور بلیدی، اسد بلوچ، اور سردار عبدالرحمان کھتران کے استعفے منظور کئے۔