Sunday, May 19, 2024

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پیرس پہنچ گئے

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پیرس پہنچ گئے
September 24, 2017

پیرس (92 نیوز) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی یورپ کے دورے پر ہیں۔ پیرس میں پاکستانی سفارت خانے میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلوچستان بہتر سکیورٹی صورت حال کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ صوبے میں امن و امان کی بحالی ، زیرتکمیل منصوبے اور گوادر میں گہرے پانی کی بندر گاہ کی تکمیل سے خوشحالی آئے گی ۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان سی پیک کی وجہ سے بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کئی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں انقلاب آئے گا۔

 گورنر بلوچستان نے پیرس میں کمیونٹی رہنما راجہ مظہر کے ظہرانے میں بھی شرکت کی ۔ جس میں سفیر پاکستان معین الحق ، پاک ای یو فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین پرویز لوسر سمیت کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی ۔

 گورنر بلوچستان فرانس کے بعد بیلجیئم اور کئی دیگر یورپی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔