Friday, April 26, 2024

گورنر بصرہ عراق کے وزیر اعظم کے طور پر نامزد

گورنر بصرہ عراق کے وزیر اعظم کے طور پر نامزد
December 26, 2019
بغداد ( 92 نیوز)  عراقی سیاسی نظام کیلئے مثبت اشارے ملنے لگے، نئے الیکشن قوانین کی منظوری کے بعد گورنر بصرہ اسعد العیدانی کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا۔ اسعد العیدانی اس وقت بصرہ کے گورنر ہیں اورانہیں سیاسی اتحاد ’’البناء ‘‘ کی جانب سے نیا وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے ، البناء عراق کا سب سے بڑا سیاسی اتحاد ہے اور اسے عام طور پر ایرانی حمایت یافتہ اتحاد تصور کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی عوام کی اکثریت نے اسعد العیدانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی اسی سیاسی نظام کا حصہ ہیں، جس کی از سر نو تشکیل کا وہ مطالبہ کر رہے ہیں۔