Friday, May 10, 2024

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی یوم یکجہتی کشمیر پر کراچی میں ریلی میں شرکت

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی یوم یکجہتی کشمیر پر کراچی میں ریلی میں شرکت
February 5, 2020
کراچی (92 نیوز) گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کراچی میں ریلی میں شرکت کی۔  عمران اسماعیل نے کہا اس مرتبہ کشمیر کا کاز دنیا بھر میں گونج رہا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا اب صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔  کشمیر کے کاز کے لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بولے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کشمیر کاز میں ساتھ ہیں۔ کشمیر بنے گا پاکستان، ہم عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر رہیں گے۔