Friday, April 19, 2024

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
September 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 71ویں برسی منائی جارہی ہے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی  اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے خدمات پر دنیا کے عظیم رہنماء کو خراج عقیدت پیش کیا بانی پاکستان محمد علی جناح کی 71 ویں برسی  کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل، اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی ، دونوں رہمناؤں نے قائد اعظم کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر عمران اسماعیل نے 18 ویں ترمیم کو چھیڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا  اور کہا کراچی کمیٹی مسائل کے حل کی سفارشات پیش کرے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی سے متعلق شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر عمران اسماعیل سندھ کے نمائندے ہیں  ۔ میئرکراچی وسیم اختر نے بھی بابائے قوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی  ، اُن کا کہنا تھا کراچی  آئی سی یو میں ہے، کمیٹیوں سے حل نہیں نکلے گا ۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی جانب سے بھی بانی پاکستان کی قبر پر پھول رکھے گئے  جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔