Friday, April 19, 2024

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کا ٹیموں کے ہمراہ کینجھر جیل کا دورہ

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کا ٹیموں کے ہمراہ کینجھر جیل کا دورہ
September 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کیلئے صاف پانی کے  بڑے منصوبے کے فور پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیلئے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ اپنی ٹیموں کے ہمراہ کینجھر جھیل پہنچے  جہاں انہیں بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا سول ورک 70 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے  لیکن  کے فور منصوبے کی لاگت 25 ارب روپے سے بڑھ کر 55 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور منصوبہ 660 ایم جی ڈی پانی کراچی کو پہنچائے گا  جس کیلئے سول ورک 70 فیصد  مکمل کرلیا گیا ہے  ، ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ منصوبے کیلئے 3 فیز ہیں ، 11 میٹر گہری کینال کی کھدائی کی گئی ہے ۔ اس موقع پر  وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا منصوبے کو 30 میگاواٹ پاور پلانٹ کی ضرورت ہے  ، لیکن گزشتہ سال 50 میگا واٹ پلانٹ کیلئے مشورہ دیا تھا ۔کےفور منصوبے کی لاگت 25 ارب سے بڑھ کر 55 ارب روپے ہوگئی ہے  جبکہ آدھی لاگت وفاقی حکومت ادا کرے گی  ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک نے اضافی منصوبے کی  فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی ہے  جبکہ  وفاقی حکومت کے تعاون سے منصوبہ مکمل ہوجائے گا  اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف ملنا چاہئے ۔