Tuesday, May 21, 2024

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائدؒ پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائدؒ پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی
March 23, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،گورنرسندھ نےکہاکہ قائد اعظم کے نظریہ کو اجاگرکرنے کاعہد کرتےہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لئے ہمارے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے۔

یوم پاکستان کےموقع پرگورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزارقائد پرحاضری دی ،  وزیراعلیٰ سندھ کابینہ ارکان کے ساتھ مزار پر پہنچے جہاں  بگل بجا کران کی آمد کااعلان  کیاگیا۔

کچھ دیربعد گورنرسندھ بھی مزار قائدؒ پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ نےان کا استقبال کیا، گورنر اور وزیر اعلیٰ نے مزار قائدؒ  پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔دونوں رہنماوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبندکئے۔

گورنرسندھ نےصحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ آج قائداعظم کےنظریہ کواجاگرکرنے کاعہد کرتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ ملک کی ترقی کے لئے ہمارے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ ملک بزرگوں نے قربانیوں، جدوجہد اور جذبے سےحاصل کیا تھا اب اس کی حفاظت کرنا اور اس کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کا فرض ہے۔